چینی وزارت خارجہ

ہنڈوراس کا چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ ایک سیاسی فیصلہ ہے ،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور ہونڈوراس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق ایک سوال کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنڈوراس کا چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ ایک سیاسی فیصلہ ہے جو ایک چین کے اصول کی بنیاد پر کیا گیا ایک بلا مشروط فیصلہ ہے۔ چین اس اقدام کو بہت سراہتا ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ سفارتی تعلقات کا قیام کوئی سودے بازی کی چپ نہیں ہے۔ حالیہ برسوں میں پاناما، ڈومینیکا، ایل سلواڈور، نکاراگوا اور دیگر ممالک نے چین کے ساتھ بلا مشروط سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں یاسفارتی تعلقات بحال کیے ہیں۔

چین اور ہونڈوراس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام میں بھی یہی حقیقت ہے۔ چین اور ہونڈوراس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد چین ، ایک چین کے اصول کی بنیاد پر باہمی احترام، مساوات، باہمی فائدے اور مشترکہ ترقی کے جذبے کو برقرار رکھے گا، مختلف شعبوں میں ہونڈوراس کے ساتھ باہمی سود مند تعاون کو فعال طور پر فروغ دے گا، ہونڈوراس کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں حصہ ڈالے گا اور مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں