حسان خاور

ہم کسی صورت اوورسیز ووٹرز کے حق پر نیب نہیں لگانے دینگے‘ حسان خاور

لاہور (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت حکومت کو اوورسیز ووٹرز کے حق پر نیب نہیں لگانے دیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں حسان خاور نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا ضمیر فروشی کا بازار لگا حکومت میں آنے کا ایجنڈا سب کے سامنے ہے۔

یہ عوام کی فلاح کے لیے نہیں اپنے کیسز ختم کروانے اور اوورسیز کا حق چھیننے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی فلاح کے لیے نہیں اپنے کیسز ختم کروانے اور اوورسیز کا حق چھیننے آئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ترسیلات زر سے ملک چل رہا ہے، لاکھوں افراد ہر ماہ کڑوروں روپے بھیجتے ہیں جو کہ معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے۔حسان خاور نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو ان کے پیسے تو چاہیے ہیں پر ان کو ووٹ کا حق نہیں دینا چاہتے، ہم کسی صورت حکومت کو اوورسیز ووٹرز کے حق پر نیب نہیں لگانے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں