فواد چودھری

فواد چوہدری کو 9مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس حکام نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں شامل تفتیش کیا جائے گا، سابق وفاقی وزیر نے تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

پولیس حکام نے کہا کہ فواد چوہدری کچھ مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئے، ان کو تھانہ سرور روڈ کے دو مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔حکام نے کہا کہ فواد چوہدری کو ماڈل ٹاﺅن میں درج مقدمہ میں بھی شامل تفتیش کیا جائے گا، سابق وزیر کے خلاف مقدمات اور تفتیش کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں