وزیراعظم عمران خان

ہم ننھے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،معصوم بچوں کے خون نے قوم کو دہشتگردوں کیخلاف متحد کیا، وزیراعظم

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کی قربانی نے تشدد اور نفرت کے خلاف قوم کو متحد کیا، آج کے دن ہم ننھے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا سانحہ اے پی ایس پشاور پر اپنے خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ ہم آج کے دن لواحقین اور شہدا کے لیے دعاگو ہیں،

معصوم بچوں کے خون نے قوم کو دہشت گردوں کے خلاف ایک کردیا۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم ننھے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج، پولیس اور ایجنسیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، پاک فوج اور پولیس کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم نے عہد کیا کہ عسکریت پسندی کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں