اداکارہ میرا

ہم بچوں سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں‘ اداکارہ میرا

نیویارک (عکس آن لائن) اداکارہ میرا نے ٹریمپولین پر چھلانگ لگاتے وقت کی ایک ویڈیو شیئرکی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم بچوں سے بھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر میرا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ کون کہتا ہے کہ ہم بچوں سے نہیں سیکھ سکتے۔

میرا نے لکھا کہ ایک انتہائی فکر انگیز سبق جو مجھے کورونا نے سکھایا وہ یہ ہے کہ بچے مستقبل کے معمار ہیں، ہم ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں جیسا کہ میں نے 6 سالہ عالیہ سے شکست کھانے کے بعد بہت کچھ سیکھا۔ واضح رہے کہ لاک ڈاون کے دنوں میں میرا جی نیو یارک میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مثبت سرگرمیاں اختیار کئے ہوئے ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے طویل کیپشن میں اداکارہ نے نئی دنیا کا خیر مقدم کرتے ہوئے لکھا کہ وہ خود ساختہ تنہائی میں معیاری کام کرکے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک بہترین وقت گزار رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنے گھر کے پچھلے حصے کو جم بنایا ہوا ہے جس کی ہم خود صفائی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں