مصدق ملک

ہمیں توقعات سے بہت کم نشستیں ملیں’ مصدق ملک

لاہور (عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہماری توقعات سے بہت کم نشستیں ملیں، سروے بتا رہے تھے کہ 85اور 100کے قریب نشستیں ہوں گی۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں کسی کو بھی واضح مینڈیٹ نہیں ملا، خواہش اور کوشش تھی کسی ایک پارٹی کو واضح مینڈیٹ ملے، ہمیں مینڈیٹ نہیں ملا ہمیں بھی بہت افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ سوچنا چاہیے ہم میں کس وجہ سے خوش فہمی ہوئی، جتنے سروے ہو رہے تھے ان سے ہماری نشستیں کم آئیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ سینیٹ میں الیکشن ہوا تو ہم سے نشان لے لیا گیا تھا، ہمیں کہا گیا کسی اور پارٹی کو جوائن کر لیں لیکن کوئی نہیں گیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہاکہ پی ٹی آئی کو سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شکست کا اعتراف کرنا چاہیے، ہم پہلا قدم اٹھا چکے ہیں، حکومت میں تھے تو شہباز شریف نے میثاق جمہوریت کے لیے کہا تھا، سعد رفیق کی مبارکباد پر لطیف کھوسہ نے کہا اتنی دیر بعد مبارکباد دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے وقت بلاول نے بھی کہا تھا قدم اٹھا ہم آپ کے ساتھ ہیں، اس وقت بانی پی ٹی آئی نے کہا مر جائوں گا بات نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی عدالتی معاملات ختم کریں اور پارٹی سربراہ بن جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں