ذوالقرنین حیدر

ہمارے زمانے میں لوگ اپنے کام سے عشق کی حد تک لگائو رکھتے تھے ‘ ذوالقرنین حیدر

لاہور (عکس آن لائن ) سینئر اداکار و ہدایتکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ ٹی وی نئے فنکاروں کے لئے بہترین درسگاہ ہے ، نئے ٹیلنٹ کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ٹی وی کو وقت دیں تاکہ ان کی اداکاری میں پختگی آئے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن کو سیکھنے کا شوق ہو ، ہمارے زمانے میں لوگ اپنے کام سے عشق کی حد تک لگائو رکھتے تھے مگر بدقسمتی سے آج کے فنکار کے پاس ریہرسل کا بھی وقت نہیں ہوتا ۔ ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ ٍمیری کوشش ہے کہ پاکستانی تہذیب اور ثقافت کو پرموٹ کرنے کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی ایک اچھا پلیٹ فارم دیا جائے گا تاکہ اچھے اور باصلاحیت فنکاروں کو آگے لایا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں