ڈاکٹر ندیم جان

ہمارے دور میں آٹھ آنے ادویات مہنگی نہیں ہوئیں،وزیرصحت

اسلام آباد (عکس آن لائن) سینٹ کو بتایاگیا ہے کہ ہمارے دور میں آٹھ آنے ادویات مہنگی نہیں ہوئیں،کسی کے پاس ثبوت ہیں تو لائیں ہم انکوائری کرینگے ۔

جمعہ کو وقفہ سوالات کے دور ان سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے،ادویات کی قیمتیں عوام کی دسترس سے باہر ہو چکی ہیں۔ وزیر صحت ندیم جان نے کہاکہ ہمارے دور میں آٹھ آنے ادویات مہنگی نہیں ہوئیں،آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے تو لائیں تاکہ ہم انکوائری کریں۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے اوپر اتنا پریشر ہے کہ قیمتیں بڑھائیں ہم ریزسٹ کر رہے ہیں، جو ہم سے ہو رہاہے وہ ہم کر رہے ہیں۔ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ قیمتیں ناقابل یقین طور پر بڑھ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں