سعودی عرب

ہماری فوری توجہ غزہ میں جنگ بندی پر ہے، سعودی عرب

ریاض (عکس آن لائن)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی انسانی قانون کا اطلاق ہونا چاہیے۔ انہوں نے عرب ٹی وی کو دیے گئے بیان میں کہا کہماری فوری توجہ غزہ میں جنگ بندی پر ہے اور مملکت غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا بنیادی حل ہے۔ تمام فریقوں کو بین الاقوامی قانونی جواز کے مطابق مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کا پابند ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں