عائشہ عمر

ہمارا دین ہمیں برداشت، رواداری اور اخلاقیات کا درس دیتا ہے ‘ عائشہ عمر

لاہور( عکس آن لائن)نامور اداکارہ عائشہ عمر نے پاکستان ٹیلی ویژن کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی ۔ اداکارہ عائشہ نے پی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں میزبان احسن خان کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دین ہمیں برداشت، رواداری اور اخلاقیات کا درس دیتا ہے لیکن بد قسمتی سے ہم اس سے کوسوں دور ہوتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے کامیابی حاصل کرنی ہے تو ہمیں اپنی سمت کا تعین کرکے اس پر گامزن ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور مجھے بھی اس میں شرکت کر کے بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ اس طرح کے پروگراموں سے دیکھنے والوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں