شبلی فراز

ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت کا انتہا پسندچہرہ بے نقاب ہو رہا ہے، شبلی فراز

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت کا انتہا پسندچہرہ دنیا بھر میں بے نقاب ہو رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی تویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ امریکی جریدے فارن پالیسی کی رپورٹ نے بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انتہا پسندی پر مہر ثبت کردی ہے، یہ دہشت گردی خطے کے امن واستحکام کیلئے شدیدخطرے کا باعث ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت کا انتہا پسند چہرہ دنیا بھر میں بے نقاب ہو رہا ہے، بھارت دنیا میں دہشت گردی کی سر پرست ریاست کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں