ایمنسٹی انٹرنیشنل

ہانگ کانگ کے سکیورٹی قانون میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر نظر ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن(عکس آن لائن)چین کے خصوصی انتظامی خطے ہانگ کانگ میں متنازعہ سکیورٹی قانون کے نفاذ کے ایک سال بعد انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی جانب سے سخت تنقید کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہانگ کے حوالے سے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ حکام اس قانون کو اختلاف رائے رکھنے والے مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس قانون کو سینسر شپ، ہراساں کرنے اور گرفتاری کے بعد سزا دینے کے جواز کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جو انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی ہے۔ ایمنسٹی نے اپنی تجزیاتی رپورٹ کو عدالتی سماعتوں اور عدالتی فیصلوں کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے کارکنوں کے ساتھ انٹرویوز کے ذریعے مرتب کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں