ہانگ کانگ میں پر تشدد کارروائیوں

ہانگ کانگ میں پر تشدد کارروائیوں پر88 افراد گرفتار

ہانگ کانگ(عکس آن لائن) ہانگ کانگ پولیس نے 88 افراد کو پرتشدد کارروائیوں پر گرفتار کر لیا ہے یہ افراد حملہ کر کے سڑکیں بند کرنے کیلئے دکانوں کی توڑ پھوڑ کر رہے تھے،

گزشتہ روز 88 افراد کو غیر قانونی طور پر جمع ہونے، ہتھیاروں کی نمائش کرنے، مجرمانہ طور پر نقصان پہنچانے اور نقاب پہن کر غیر قانونی اجتماع کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے ، پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شرپسندوں نے منظم طور پر تباہ کن کارروائی کی،

پولیس افسروں پر حملے کئے اور ہانگ کانگ کے مختلف شہروں میں ٹریفک بلاک کر دی،انہوں نے دکانوں اورکئی شاپنگ مال کی سہولتوں پر توڑ پھوڑ کی، شاتن ٹاﺅن ہال کے قریب ایک ریسٹورانٹ پر حملہ کیا اور شاتن میٹرو اسٹیشن پر بھی سہولتوں کو نقصان پہنچایا،

پولیس نے شر پسندوں کو منتشراور ملزموں کو گرفتار کرنے کیلئے کم از کم ضروری پولیس فورس استعمال کی ، اس کارروائی کے دوران بعض شر پسندوں نے پولیس افسران پر حملے کئے اور ان سے گرفتار افراد کو چھڑانے کی کوشش کی ،

پولیس نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کسی بھی پر تشدد کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام کے تحفظ کے لئے بھر پور اقدام ہو گااور تمام قانون شکن افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں