ڈالر

ہالینڈ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں معمولی کمی

لاہور(عکس آن لائن)ہالینڈ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 1.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے اٹھ ماہ کے دوران ہالینڈ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 35.9 ملین ڈالر کا زر مبادلہ ملک ار سال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 1.1 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق فروری میں ہالینڈ سے ترسیلات زر کا حجم 4.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں 4.8 ملین ڈالر اور گزشتہ سال فروری میں 4.9 ملین ڈالر تھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سمندر پر پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 18.8 ارب ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی سی مدت کے مقابلے میں 1.2 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے اسے مدت میں سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 18.30 ارب ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں