ہائی کورٹ

ہائی کورٹ ،نو مئی کے بعد درج مقدمات میں ملزمان کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(عکس آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نو مئی کے بعد درج مقدمات میں ملزمان کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔نو مئی کے بعد درج مقدمات میں دو ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی عدالت نے پہلے سے زیر سماعت ایک اور ملزم کی ضمانت کے ساتھ کیس یکجا کردیا ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ تینوں ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت اب کل ہوگی،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پہلے جو درخواست دائر تھی اس پر کیا ہوا تھا ،وکیل ملزمان نے بتایا کہ وہ درخواست کل کیلئے مقرر ہے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے تینوں ملزمان کی درخواستیں کل کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں ،ملزمان کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ دس مئی کو درج ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں