لاہور ہائیکورٹ

ہائیکورٹ نے پی پی 59گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ کیخلاف حکم امتناع جاری کر دیا

لاہور(عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 59 گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ناصر محمود چیمہ کی درخواست پر فیصلہ سنا یا۔درخواست گزار نے ایڈووکیٹ فیصل چودھری کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے بعد الیکشن کمیشن ووٹوں کی گنتی کا حکم نہیں دے سکتا، عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

عدالت نے پی پی 59 گوجرنوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن نے پی پی 59 گوجرانوالہ سے دوسرے نمبر پر ووٹ لینے والے لیگی امیدوار بلال فاروق تارڑ کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں