ہائر ایجوکیشن کمیشن

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے سرکاری یونیورسٹیز کے ٹینیور ٹریک اساتذہ کا مستقبل داؤ پر لگا دیا

مکوآنہ (عکس آن لائن)ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے سرکاری یونیورسٹیز کے ٹینیور ٹریک اساتذہ کا مستقبل داؤ پر لگا دیا۔ یونیورسٹیز کو ٹی ٹی ایس اساتذہ کیلئے فنڈنگ روکنے کا عندیہ دے دیا گیا۔ یونیورسٹیز کو ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہیں اپنے بجٹ سے ایڈجسٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ ٹی ٹی ایس پر کنٹریکٹ اساتذہ کی آدھی تنخواہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے ادا کی جاتی تھی۔

آئندہ مالی سال سے ختم کئے جانے کا امکان ہے جس سے یونیورسٹیز پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔ ایچ ای سی فنڈنگ ختم ہونے سے ٹی ٹی ایس اساتذہ کی نوکریاں ختم ہونے کا بھی امکان ہے۔ ٹینیور ٹریک اساتذہ متعدد بار ایچ ای سی کے خلاف فنڈنگ بڑھانے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ ایچ ای سی نے فنڈنگ بڑھانے کی بجائے ساری ذمہ داری یونیورسٹیز پر ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں