سی این جی اسٹیشنز بند

گیس پریشر میں کمی، پختونخوا میں ایک ماہ کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند

پشاور(عکس آن لا ئن)خیبرپختونخواہ میں گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز پورے مہینے کیلئے بند کر دیے گئے۔ گیس پریشر میں کمی کے پیش نظر لگائی گئی پابندی میں کہا گیا کہ یکم جنوری سے 31 جنوری تک صوبے میں کوئی سی این جی اسٹیشن نہیں کھلے گا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پشاور نے بھی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کا اعلان کر دیا ہے اور کہا کہ اس پابندی کا مقصد گھریلو صارفین کو گیس فراہمی یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ کے پی سمیت ملک بھر کے شہروں میں گیس کا شدید بحران ہے جس کے باعث گھریلو صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں