عمران اسماعیل ,اسد عمر

گورنر سندھ نے کراچی شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کردیا

کراچی (عکس آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیراسد عمر نے کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جس کے بعد میڈیا سے گفتگومیں

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعلان کیا کہ اتوار سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ گورنر سندھ نے کہا

کہ کراچی میں 70فیصد لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔اسد عمر نے بتایا کہ پٹرولیم ڈویژن نے فرنس آئل کی سپلائی بڑھا دی ہے،

ان فیصلوں سے یہ اخذ نہ کریں کہ غلطی وزارتِ پیٹرولیم کی تھی،لوڈشیڈنگ میں غلطی کس کی ہے،یہ فیصلہ نیپرا کرے گا،

نیپرااگلے3سے4دن میں لوڈشیڈنگ کے ذمہ داروں کاتعین کرکے رپورٹ دے گا۔ اسدعمرنے واضح کیا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے

کے لیے کے الیکٹرک کو اضافی گیس بھی دیں گے، اگلے سال 550میگاواٹ کراچی کودیں گے، 2022میں800میگاواٹ بجلی

کراچی کو دیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کے الیکٹرک سے کوئی معاہدہ نہیں کیا، کے الیکٹرک کی نجکاری

پی ٹی آئی نے نہیں کی، کے الیکٹرک کوپیغام دیا ہے کہ مسائل حل کریں، ہم مددکرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں