گورنرپنجاب

گورنرپنجاب نے کورونا ریلیف فنڈزکے لئے 100 کروڑ روپے جمع کرنے کاٹارگٹ مقرر کر دیا

لاہور (عکس آن لائن) گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کوروناریلیف فنڈز کے لئے 100کروڑروپے جمع کرنے کاٹارگٹ مقرر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا ترقی یافتہ ممالک کی معیشت کے لئے زہر قاتل ثابت ہورہا ہے،

عوام جب تک کورونا کولینے خود نہیں جائیں گے وہ کبھی نہیں آئے گا۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا ریلیف فنڈز کے لئے100کروڑ روپے جمع کر نے کا ٹارگٹ بنایا ہے،کیونکہ کورونا کےساتھ ساتھ ہم نے عوام کو معاشی مشکلات سے بھی بچانا ہے اور انشائ اللہ کورونا ریلیف فنڈ کیلئے 100کروڑ کا ٹارگٹ حاصل کر یں گے۔چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں بھر پور حصہ لینے پر مخیر حضرات کا شکر یہ ادا کرتا ہوں،یقینی بنائیں گے کوئی بھی غر یب خاندان راشن سے محروم نہ رہے۔

اپنے بیان میں گورنر پنجاب نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز او ر دیگر طبی عملے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وبا کے خلاف فر نٹ پر لڑنے والوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں