گورنرسندھ

گورنرسندھ نے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

کراچی (عکس آن لائن ) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں سخی حسن ،فائیو سٹار چورنگی اور کے ڈی اے چورنگی میں فلائی اوور کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان تمام منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے آ رہے ہیں ، تمام منصوبوں کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کو جاتاہے ،

ناقدین کیلئے وزیر اعظم کے منصوبے آئینہ دکھانے کیلئے کافی ہیں ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی آنے کیلئے تیار تھے لیکن خرابی موسم کے باعث دورہ ملتوی ہوا لیکن وزیر اعظم جلد کراچی کا دورہ کریں گے ،

کراچی کے تمام منصوبوں میں شفافیت کے عنصر کو مد نظر رکھا گیا ، ن لیگ نے ایل این جی اور آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے داموں معاہدے کئے ،نواز شریف نے ملک کو بیرونی قرضوں میں ڈبویا(ص۔م ا)

اپنا تبصرہ بھیجیں