محکمہ اینٹی کرپشن

گوجرانوالہ:محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر کرپٹ عناصرکو گرفتار کرنے کی مہم کاسلسلہ جاری

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر کرپٹ عناصرکو گرفتار کرنے کی مہم کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے- ریجنل ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ریجن رائے نعیم اللہ بھٹی کے حکم پرسرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ رائے صفدر حسین نے بد عنوانی ، دھوکا دہی اور فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم عمران کو اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرتے ہو ئے گرفتار کر لیا ہے سرکل آفیسر نے بتایاکہ ملزم سے مزید تفتیش کادائرہ وسیع کر دیا ہے-

ریجنل ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ریجن رائے نعیم اللہ بھٹی نے کہا کہ کر پشن اور بد عنوانی میں ملوث افراد کوکیفر کردار تک پہنچایا جائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں