گوجرانوالہ

گوجرانوالہ:ضلع بھر میں کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر کورونا کی تیسری لہر سے بچنے کے لئے ضلع بھر میں کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ،ضلع گوجرانوالہ میں لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر1736انسپکشنز کے دوران2لاکھ 59ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد،40دوکانیں سیل،269افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ 57لوگوں کو سخت تنبیہہ جاری کی گئی اس کے علاوہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی 9گاڑیوں کے بھی چالان ۔

اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)کامران حسین نے کورونا ایس او پیز کے سلسلہ میں بازاروں،دوکانوں،تعلیمی اداروں اورشاپنگ مالز میں192کاروائیاں کیں جس کے نتیجے میں خلاف ورزی کرنے والوں کو50ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔25دوکانوں کو بھی سیل اور 130مقدمات کا اندراج بھی کروایا ۔اسسٹنٹ کمشنر (صدر)ساریہ حیدرنے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کیں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کوچیک کیا انہوں نے 130چھاپہ مار کاروائیاں کیں جس کے نتیجے میں 12ہزار ر روپے کے جرمانے عائد کیے اور 20مقدمات کا اندراج کروایا ۔

اسسٹنٹ کمشنر (نوشہرہ ورکاں)رشد اقبال نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں 353کاروائیاں کیں اور ان کاروائیوں کے دوران 12ہزار 5سو روپے کے جرمانے عائد ،7دوکانیں سیل اور 34مقدمات کا اندراج بھی کروایا ۔انہوں نے 57دوکانداروں کو خلاف ورزی پائے جانے پر سخت تنبیہہ جاری کی ۔اسسٹنٹ کمشنر کامونکی قراۃالعین ظفر نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 179چھاپہ مار کاروائیاں کیں،جس کے نتیجے میں 30ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے اور 2دوکانوں کو موقع پر ہی سیل کر دیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر (وزیرآباد)عامر محمود نے بھی کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کے سلسلہ میں 43چھاپہ مار کاروائیاں کیں جس کے نتیجے میں انہوں نے خلاف ورزی کرنے والوں کو40ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے جبکہ 5دوکانوں کو موقع پر ہی سیل کر دیا ۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر) شبیر بٹ،سب رجسٹرار رورل راؤ سہیل اختر، سب رجسٹرار اربن نعیم افضل، محکمہ خوراک اور محکمہ تعلیم کی جانب سے بھی 269کاروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں47ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف 45انسپکشنز کی گئیں جس کے نتیجے میں 9گاڑیوں کو 5ہزار روپے کے چالان بھی کیے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں