پتنگیں

گوجرانوالہ:سٹی پولیس آفیسرکی ہدایت پر ضلع بھر میں پتنگیں بنانے والوں،پتنگیں اڑانے اور بیچنے والوں کے خلاف کاروائیاں

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے ضلع بھر میں پتنگیں بنانے والوں،پتنگیں اڑانے اور بیچنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔احکامات کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیرآبادسب انسپکٹر خالداورایس ایچ او تھانہ ایمن آباد سب انسپکٹر محمد سعید نے اپنی پولیس ٹیموں کے ہمراہ دوران گشت و ناکہ بندی مخبر خاص کی اطلاع پر اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کس ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھ سو سے زائدپتنگیں برآمد کرلیں۔

گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیاکہ وہ پتنگیں گوجرانوالہ کے مضافات میں فروخت کرتے تھے۔ملزمان کے خلا ف قانونی کاروائی جاری۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے کہا ہے کہ اِنسانی جانوں کی حفاظت ضلعی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،پتنگ بازی جان لیوا کھیل اور معصوم جانوں کاقتل عام ہے۔انہوں نے کہا کہ پتنگیں اڑانے اور بیچنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈان جاری رہے گا۔سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے اعلی کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیرآبادسب انسپکٹر خالد، ایس ایچ اوتھانہ ایمن آباد سب انسپکٹر محمد سعید اور انکی پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں