قصور(عکس آن لائن ) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گنے کی فصل کو کھلے سیاڑوں اور گہری کھیلیاں میں کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کمادکی کاشت کے لئے ہموار زمین میں گہرا ہل چلاکر مناسب تیاری کے بعد سہاگہ لگایاجائے اور پھر رجرکے ذریعے 10سے 12انچ کی گہری کھیلیاں چارفٹ کے فاصلے پر بنائی جائیں اور ان میں پہلے فاسفورس اور پوٹاش کی کھادیں ڈالیں اور پھر سیاڑوں میں سموں کی دولائنیں چھ انچ کے فاصلے پر اس طرح لگائیں کہ سموں کے سپرے آپس میں ملے ہوئے ہوں جس کے بعد ان کو مٹی کی ہلکی سی تہہ سے ڈھانپ دیاجائے اور بیج پر مٹی ڈالنے میں احتیاط کی جائے۔انہوں نےاے پی پی کو بتایا کہ کاشتکار مذکورہ صورتحال میں سہاگہ نہ پھیریں بلکہ ہاتھ یا پاں سے مٹی ڈالیں اور ہلکا پانی لگادیں نیز مناسب وقفہ پر جب کھیلیاں خشک ہوجائیں تو دوبارہ پانی لگادیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا’ اعظم نذیر تارڑ
- عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
- وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
- حکومت نے سولر پینل کے استعمال پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کردی
- حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصر شاہ