گنے کی فصل

گنے کی فصل کا منافع بخش پہلو اس کی مونڈھی فصل کی پیداواری صلاحیت پر منحصرہے

قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ گنے کی فصل کا منافع بخش پہلو اس کی مونڈھی فصل کی پیداواری صلاحیت پر منحصرہے اسلئے مونڈھی فصل کے کھیت کے چناﺅ کے لئے لیرافصل کابیماریوں اورکیڑوں سے محفوظ ہونا ضروری ہے تاہم کاشتکارگری ہوئی فصل سے آئندہ فصل کے لئے مونڈھی فصل نہ رکھیں۔

انہوں نےبتایا کہ صوبہ پنجاب میں کماد کے زیرکاشتہ رقبہ میں سے 40 سے 45فیصد رقبہ پر مونڈھی فصل رکھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کمادکی مونڈھی کی فصل کے لئے کٹائی جنوری کے آخر سے شروع کرکے مارچ تک مکمل کریں کیونکہ اس وقت رکھی مونڈھی فصل سے شگوفے خوب پھوٹتے ہیں اور پودے اچھا جھاڑ بناتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں