گندم کی کاشت

گندم کی کاشت بارے اہم ہدایات جاری

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکارو ں کو ہدایت کی کہ وہ 15نومبر تک گندم کی کاشت کے لئے بیج کی شرح50کلوگرام فی ایکڑ تک رکھیں جبکہ 15نومبرکے بعد کاشت کی صورت میں یہ شرح 60کلوگرام فی ایکڑ رکھی جائے تاکہ بمپرکراپ کاحصول یقینی ہوسکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجدنےبتایاکہ گندم کی بہترین پیداوارحاصل کرنے کے لئے کاشت کا موزوں ترین وقت 15نومبر تک ہوتاہے تاہم اگرکسی ناگزیر وجہ کے باعث بروقت گندم کاشت نہ کی جاسکے تو اسے 15دسمبرتک کاشت کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ 15نومبر تک کاشت کی صورت میں 50کلو فی ایکڑجبکہ15دسمبرتک کاشت کی صورت میں60کلوگرام فی ایکڑ بیج کا استعمال ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کانگیاری‘ کرونال بنٹ‘ اکھیڑاوغیرہ سمیت گندم کی مختلف بیماریوں سے بچاو اورفوری تدارک کے لئے ضروری ہے کہ محکمہ زراعت کے عملہ سے مشورہ کرکے بوائی سے قبل بیج کو تجویزکردہ زہرلگاکر کاشت کیاجائے تاکہ فی ایکڑ بہترین فصل کا حصول ممکن ہوسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں