گندم کی پیداوار

گندم کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہو گا،ماہرین زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے آبی و زرعی ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر گندم کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہو گا لہٰذا ضرورت کے مطابق پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہو گا نیز اگر بھارتی پنجاب میں فری بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلوں کے ذریعے زیر زمین پانی کی پمپنگ اسی رفتار سے جاری رہی تو بہت جلد پاکستانی پنجاب کے زیرزمین آبی ذخائر کا رخ بھارت کی طرف ہوجائے گا جس سے پاکستانی زراعت و دیگر شعبوں کیلئے نئے مسائل پیدا ہوجائیں گے اس لیے حکومت کو دریائی پانی کے ساتھ ساتھ زیرزمین پانی کے معاملات کو بھی ترجیحی بنیادو ں پر حل کرنا چاہئے۔

انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران متناسب زراعت کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پیداوار میں اضافے اور ماحولیات کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دستیاب وسائل کا بہترین استعمال کرنا ہوگا تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے کم پانی اور فرٹیلائزرکے ذریعے زیادہ پیداوار ممکن بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں کسان اپنے کھیتوں میں ضرورت سے زائد پانی،کھاد اور دیگر مداخل کا استعمال کر رہے ہیں جنہیں متناسب زراعت کی طرف لانا انتہائی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں