آبپاشی

گندم کی فصل میں بروقت آبپاشی انتہائی اہمیت کی حامل ہے،ترجمان محکمہ زراعت قصور

قصور (عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کاشتکاروں کو گندم کے پودوں کی جڑوں کی درست نشوونما اورشگوفے بہتر وسٹوں کی تعداد زیادہ حاصل کرنے کیلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ گندم کی فصل میں بروقت آبپاشی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ گندم کی نشوونما کے وقت اگر اسے مقررہ مقدارمیں پانی فراہم نہ کیاجائے تو نہ صرف اس کی بڑھوتری بری طرح متاثرہوتی ہے بلکہ گندم کی فصل کو تین سے چار مرتبہ پانی دینے سے بھرپور پیداواربھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گندم کی فصل کو سب سے پہلے پانی کی اس وقت ضرورت ہوتی ہے جب پودا جاڑ بنارہاہوتاہے اور بروقت کاشت کی گئی فصل میں یہ حالت کاشت کے 20سے 25دن بعد شروع ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بوائی کے وقت وترخشک ہوتو پہلی آبپاشی پہلے بھی کی جاسکتی ہے کیونکہ اس کا پیداوارپرکوئی برااثر نہیں ہوگا بلکہ جو بیج کم نمی کی وجہ سے نہیں اگ پائے وہ بھی اگ آئیں گے او رجلدی شگوفے بناناشروع کردینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں