گندم کی بھریاں

گندم کی بھریاں رسی سے باندھنے کی بجائے پرالی یاگندم کی ناڑ سے باندھنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)گندم کے کاشتکاروں کو کٹائی کے بعد گندم کی بھریاں رسی سے باندھنے کی بجائے پرالی یاگندم کی ناڑ سے باندھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار بھریوں کو باندھنے کےلئے پرالی یا اسی قسم کی ناڑ استعمال کریں اور کٹائی کے بعد بھریاں باندھنے میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں تاکہ تھریشنگ کے دوران انہیں کسی مشکل کا سامنانہ کرناپڑے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصوراحمدنویدامجدنے کاشتکاروں کے نام پیغا م میں کہا کہ گندم کی کٹائی کے موقع پر غیراقسام کے پودے نکالنے کا خاص خیال رکھاجائے اورجن علاقوں میں گزشتہ ایام میں بارش ہوچکی ہے وہاں گندم کو اچھی طرح خشک ہونے کے بعد ہی کاٹنے کا عمل شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر گندم کے دانے میں نمی کا تناسب 10 فیصد سے زائد ہو تو اس صورت میں کاشتکاروں کو محکمہ خوراک یافلورملزکوگندم کی فروخت میں دشواریوں کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ اب چونکہ موسم خشک اور دھوپ کی شدت میں آہستہ آہستہ تیزی آرہی ہے لہذا کاشتکار مزید ایک دوروز گندم کی فصل کو خشک ہونے دیں اور اسکے بعدکٹائی وگہائی کا عمل شروع کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرموسم گرم وخشک ہوتو گہائی کے بعد گندم کو ایک دودن کےلئے کھیتوں میں دن کے وقت کھلاچھوڑنابھی مناسب ہے تاکہ دانوں میں پانی جانیوالی نمی کاخاتمہ ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں