گلین میکسویل

گلین میکسویل نے کپتان سے معافی مانگ لی

ممبئی (عکس آن لائن)آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کا افغانستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے کے بعد کپتان سے معذرت کرلی ۔سوشل میڈیا پر گلین میکسویل نے لکھا ہے کہ میں سب کی محبتوں کی وجہ سے بہت پْرجوش ہوں، ہر کسی کا شکریہ جنہوں نے مجھے پیغامات بھیجے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ پیٹ کمنز نے شاندار ساتھ دیا، معذرت میں ڈبل لینے سے انکار کرتا رہا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مکمل فِٹ نہ ہونے کے باوجود گلین میکسویل نے 128 گیندوں پر 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 201 رنز بنا کر آسٹریلیا کو میچ جتوا دیا اور ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں