فواد چوہدری

گلگت بلتستان کے عوام کو نیا صوبہ مبارک ہو، اب آپ کو تمام آئینی حقوق حاصل ہوں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو نیا صوبہ مبارک ہو، اب آپ کو تمام آئینی حقوق حاصل ہوں گے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو نیا صوبہ مبارک ہو، اب آپ کو تمام آئینی حقوق حاصل ہوں گے، وہ حقوق جو پاکستان کے باقی صوبوں کے عوام کو حاصل ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کیا، بھارت کے رونے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں