یو مائیکرو فنانس بینک

گلگت، یو مائیکرو فنانس بینک کی 200 ویں برانچ کا افتتاح

اسلام آباد (عکس آن لائن) یو مائیکرو فنانس بینک نے گلگت میں اپنی 200 ویں برانچ کاافتتاح کر دیا ہے، یو مائیکرو فنانس بینک پاکستان بھر میں بینکاری کی خدمات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔ یومائیکرو فنانس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کبیر نقوی نے کہا ہے کہ ہم ملک کے کونے کونے میں بینکنگ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کام کررہے ہیں۔

ہمارے نیٹ ورک میں تیزی سے ہونے والا اضافہ ملک میں بینکاری سہولیات سے مستفید نہ ہونے والی بڑی آبادی کو بینکنگ کی خدمات کی فراہمی کی عکاس کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینکنگ سہولیات کی دستیابی سے عوام کے معیار زندگی کی بہتری میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یومائیکروفنانس بینک پر اعتماد کرنے پر انتظامیہ صارفین کی مشکور ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو مائیکرو فنانس بینک ملک بھر میں دیہی علاقوں سمیت 160 سے زائد شہروں میں خدمات فراہم کررہا ہے اور بینک مائیکرو فنانس قرضوں کی فراہمی سمیت کسٹمرز کی بچتوں کے کھاتوں کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ برانچز کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے بینکاری کی خدمات کی فراہمی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں