فلم کی پیشکش

گلوکارعلی ظفر نے اداکارہ صبا قمر کو فلم کی پیشکش کر دی

اسلام آباد(عکس آن لائن) معروف گلوکار علی ظفرنے حال ہی میں معروف اداکارہ صبا قمرکو سوشل میڈیا پر براہ راست کال کے دوران فلم کی پیشکش کر دی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز دونوں نے براہ راست کال پر بہت سی چیزوں کے بارے میں بات کی لیکن سب سے اہم بات یہ کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان کی ویڈیو گفتگومیں صبا قمرکو علی ظفر کی براہ راست گائیکی سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس دوران اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ علی آپ اتنا اچھا کام کررہے ہیں۔ اس طرح سب کی تفریح کرنابہت خوبصورت ہے۔اس پر علی نے صبا قمرکا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں