محمد شہباز شریف

گلوبل وارمنگ کے اثرات کو نظرانداز کرنا مجرمانہ غفلت ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ عکس) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے اثرات کو نظرانداز کرنا مجرمانہ غفلت ہے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان اور افریقہ کو گلوبل وارمنگ سے شدید نقصانات کاسامنا کرنا پڑا، مالی امداد کے بغیر ترقی پذیر ممالک ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں