گلابی سنڈی

گلابی سنڈی کافصل پر شدید حملہ اس وقت ہوتا ہے،کاشتکار مذکورہ مرحلہ پر حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں،محکمہ زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین نے بتایا کہ گلابی سنڈی کا شدید حملہ فصل پر اس وقت ہوتا ہے جب فصل پر پھولوں ، کلیوں اور ٹینڈوں کی بھرمار ہوتی ہے جبکہ شروع موسم میں سنڈی ڈوڈیوں پر حملہ کرتی ہے اور بعدازاں پھولوں کے اندر داخل ہو کر پھول کی پتیوں کے کناروں کو اپنے منہ سے نکلنے والے لعاب سے اس طرح موڑ دیتی ہے کہ متاثرہ پھول مدھانی نما شکل اختیار کرلیتے ہیں لہٰذا کاشتکار اس مرحلہ پر حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ سنڈی پھول کے نر اور مادہ حصوں کو کھاتی ہے اور جب سنڈی ٹینڈے کے اندر داخل ہوتی ہے تو ٹینڈے پر سوراخ بند ہوجاتا ہے اور متاثرہ ٹینڈا آسانی سے شناخت نہیں ہوپاتانیز گلابی سنڈی کے متاثرہ ٹینڈے بمشکل کھلتے ہیں اور ان سے حاصل ہونے والی روئی بدرنگ اور ریشہ کمزور ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلابی سنڈی سردیوں کا موسم دوبیجوں کو جوڑ کر ان کے اندر یا آخری چنائی کے بعد بیج جانے والے ان کھلے ٹینڈوں یا جیننگ فیکٹریوں کے کچرا کے اندر گزارتی ہے اسلئے کاشتکارگلابی سنڈی کے تدارک کیلئے درج ذیل سفارشات پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کے 100نرم ٹینڈوں میں پانچ سنڈیاں گلابی سنڈی کے حملہ کی معاشی نقصان کی حد میں معاشی نقصان کی حد پر پہنچنے کی صورت میں ٹرائی ایزوفاس 40ای سی بحساب ایک لٹر یا ڈیلٹامیتھرین 25ای سی بحساب 250ملی لٹر فی ایکڑ سپرے کریں، کپاس کے علاقوں میں روشنی کے پھندے لگا کر کپاس کی نقصان ررساں سنڈیوں کے پروانوں کو تلف کریں،آخری چنائی کے بعد کپاس کے کھیتوں میں بھیڑبکریاں چرائیں جیسے ہی وہ بچے کھچے ٹینڈے کھائیں گی تو ان میں موجود گلابی سنڈی کی تلفی میں مدد ملے گی ،چھڑیوں کی کٹائی اس طرح کریں کہ زمین کے اندر 6انچ گہرائی سے کاٹا جائے تاکہ ان سے موسم بہار کی آمد پر نئی پھوٹ نکل سکے ، چھڑیوں کی کٹائی اور تلفی کا عمل 31جنوری تک ہر صورت مکمل کرلیں اور خالی کھیتوں میں گہراہل چلا کر سنڈیوں کے پیوپے تلف کریں، کپاس کے خالی کھیتوں میں موسم بہار کی آمد سے قبل روٹا ویٹر یا مٹی پلٹنے والا گہرا ہل چلا کر کپاس کے مڈھوں اور جڑی بوٹیوں کو تلف کریں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار چھڑپوں کے ڈھیروں کو الٹ پلٹ کریں اور ان کے نیچے موجود کچرا وغیرہ تلف کردیں کیونکہ کچرا کے اندر گلابی سنڈی کے پیوپے موجود ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں