گستاخانہ خاکوں

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بار ایسوسی ایشن شورکوٹ میں ایک اجلاس منعقد

شورکوٹ (نمائندہ عکس آن لائن) فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بار ایسوسی ایشن شورکوٹ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں چوہدری مختار جٹ ایڈووکیٹ ،مہر اعجاز جوتہ ایڈووکیٹ ،مہر سعید لدھیانہ ایڈووکیٹ ،رانا محسن ایڈووکیٹ،سجاد حسین سیالوی سمیت وکلاءبرادری بڑی تعداد میں شریک تھی شورکوٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے متفقہ طور پر قرار داد منظور کی گئی

اجلاس کے بعدبار ایسوسی ایشن شورکوٹ سے تحصیل چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں وکلاءبرادری نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فرانس مخالفت نعرے درج تھے اس موقع پر سیکرٹری بار ایسوسی ایشن شورکوٹ راشد علی چوہدری کا کہنا تھاکہ فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی پرزور مذمت کرتے ہیں حکومت فوری طور پر فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے اس موقع پر صدر بار شیخ عطاءایڈووکیٹ کا کہناتھاکہ ہم او آئی سی سے مطالبہ کرتے فوری طور پر اجلاس بلا لائحہ عمل تیار کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں