گورنرسندھ

گزشتہ سال کی بارش ہم سب کے لیے سبق تھی، بارشوں میں عوام کو نقصان سے بچانے کیلئے مل کر کام کریں ، گورنرسندھ کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط

کراچی(عکس آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ سندھ بھر میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز قریب ہے۔

گزشتہ سال کی بارش ہم سب کے لیے سبق تھی، بارشوں میں عوام کو نقصان سے بچانے کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔گورنر سندھ نے وزیرِ اعلی سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر نالوں پر سے تجاوزات کا خاتمہ ہو رہا ہے۔انہوں نے خط میں کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران کو اقدمات کا مشورہ دیا ہے۔

عمران اسماعیل نے مراد علی شاہ کو لکھے گئے خط میں مزید کہاکہ یہ وقت ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر صوبے کی بہتری کے لیے کام کریں۔انہوں نے خط میں کہا ہے کہ میں وفاق کی جانب سے آپ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں