گاجر

گاجر کی اچھی پیداوار کے حصول کےلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے گاجرکاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ اچھی پیداوار کے حصول کےلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں‘شروع میں فصل کی ہفتہ میں دومرتبہ آبپاشی کریں جبکہ بعدمیں فصل کی ضرورت کےمطابق آبپاشی کا وقفہ بڑھاتے جائیں۔

انہوں نےبتایاکہ گاجرکی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کےلئے مناسب اور بروقت گوڈی کریں جبکہ پودے اگ آئیں تو چھدرائی کرکے پودوں کا درمیانی فاصلہ 2تا3سینٹی میٹر کردیں ‘فصل کو سبز تیلا سفید مکھی اورلشکری سنڈی کے حملہ سے محفوظ رکھنے کےلئے برو قت اقدامات کریں کیونکہ یہ اگتی ہوئی فصل پر حملہ آور ہوکر پیداوارکو نقصان پہنچاتے ہیں ‘

سفیدمکھی رس چوسنے کے دوران جسم سے ایک میٹھالیس دارمعدہ خارج کرتی ہے جس سے پتوں پرسیاہ پھپھوندی اگ آتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں