درخواست ضمانت

کیپٹن (ر)صفدر کی عبوری درخواست ضمانت سماعت کے مقرر

لاہور(عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میںعبوری درخواست ضمانت سماعت کے مقرر کردی ۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بینچ 3 جون کو سماعت کرے گا۔فاضل عدالت نے نیب کو کیپٹن (ر)محمد صفدر کی گرفتاری سے تاحکم ثانی روک رکھا ہے ۔

کیپٹن (ر) صفدر نے نیب لاہور کی جانب سے 10مارچ کو طلبی کے نوٹس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں