سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ، سماعت کی تاریخ تبدیل، چھ مئی کو سماعت ہوگی

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے مقدمے کی سماعت کی مقرر کردہ تاریخ تبدیل کردی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے نئی کاز لسٹ جاری کر دی،

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 6 مئی کو سماعت کرے گا۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بینچ میں شامل ہوں گے، اس سے قبل مقدمے کی سماعت 8 مئی کو مقرر کی گئی تھی۔