کینولااقسام

کینولااقسام کی بہتری پیداوار کےلئے آبپاش علاقوں میں تین سے پانچ مرتبہ آبپاشی کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کینولااقسام کی بہتری پیداوار کےلئے آبپاش علاقوں میں تین سے پانچ مرتبہ آبپاشی کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار پہلا پانی اگاوکے 30دن بعد‘ دوسرا پانی پھول نکلنے کے وقت اور تیسرا پانی پھلیاں بننے کے قریب ہلکی مقدارمیں دیں اور شدید کورے کی صورت میں بھی ہلکی آبپاشی کریں اسی طرح رایا انمول کی صورت میں پہلا پانی ہر صورت میں کاشت کے 15سے 20دن کے اندر لگائیں ورنہ بعد میں اگنے والے پورے بیک وقت نہیں پک سکیں گے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ توریاکو پہلا پانی20سے 25دن بعدلگائیں تاہم ڈی جی ایل کےلئے 3تا4پانی کافی ہوتے ہیں جن میں سے پہلا پانی اگاوکے 35دن بعد ‘دوسرا پانی پھول آنے پراورتیسرا پانی پھلیاں بننے پردیناضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار فصلات کوبیماریوں سے محفوظ کرنے کےلئے بیج کو سرائیت پذیرپھپھوندی کش زہرلگائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں