رنویر سنگھ

کیریئر کے ابتداء میں ایک بندے نے کہاڈارلنگ، ہوشیار اور تھوڑے دلکش بنو،رنویر سنگھ

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے حال ہی میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے متعلق کچھ چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔رنویر سنگھ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں ہونے والے کاسٹنگ کاوچ کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بندے نے مجھے ایک عجیب سی جگہ پر بلایا اور پوچھا کہ آپ محنتی ہیں یا پھر سمارٹ ورکر ؟۔انہوں نے بتایا کہ کیونکہ میں خود کو سمارٹ نہیں سمجھتا تھا، اس لئے میں نے اسے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں ایک محنتی شخص ہوں جس پر اس نے مجھے جوابا کہا کہ ڈارلنگ، ہوشیار اور تھوڑے دلکش بنو۔

رنویر سنگھ نے اپنی جدوجہد کے دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ساڑھے تین سالوں کے دوران انڈسٹری میں اس طرح کے تمام تجربات کیے، اور میں سمجھتا ہوں کہ یہی وہ دور تھا جس نے مجھے اس قابل بنایا کہ آج مجھے کام کرنے کے اتنے مواقع مل رہے ہیں۔رنویر سنگھ اب اپنی نئی فلم سرکس اور راکی اور رانی کی پریم کہانی میں سکرین پر نظر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں