ٹنل کاشت

کھیرے‘کریلے‘گھیاکدو‘گھیاتوری‘حلوہ کدو‘خربوزے‘تربوزکی ٹنل کاشت شروع

قصور (عکس آن لائن) کھیرے‘کریلے‘گھیاکدو‘گھیاتوری‘حلوہ کدو‘خربوزے‘تربوزکی ٹنل کاشت شروع ہوگئی ہے جبکہ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سبزیوں کے پودوں کو اکھیڑا‘ پچھیتاجھلساؤ‘ روئیں دار پھپھوندی ‘کوڑھ اور وائرس امراض کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی و تدارکی اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ اکھیڑا کی بیماری بیل والی سبزیوں کے ننھے پودوں پر مرجھاجاتے ہیں جس کے حملہ سے اگے ہوئے پودے مرجھاجاتے ہیں اور جڑے پودوں کے تنے کا نچلا حصہ گلا ہوا نظرآتاہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ اس بیماری کے تداک کیلئے فصلوں کے ہیرپھیر کیساتھ بیج کو پھپھوکش زہرتھائیوفینیٹ میتھائل یا کاربینڈازیم لگاکر کاشت کریں ۔انہوں نے بتایا کہ بیل والی سبزیوں کے پتوں پر روئیں دار پھپھوندی کے حملہ سے زردرنگ کے دھبے ظاہر ہوتے ہیں اوریہ دھبے پودوں کے تنوں تک پھیل جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار اسی بیماری کے تدارک کیلئے بیماری سے متاثرہ پودوں کو کھیت سے نکال کر جلادیں اور حفاظتی زہروں مینگوزیب‘کاپرہائیڈروآکسائیڈبحساب2سے اڑھائی گرام دوائی فی لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں اور 7سے 10دن کے اندر اثرپذیرادویات کیبریوٹاپ‘ سکوریا پریکیورمبی کا سپرے کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹنل والی سبزیوں پر کوڑھ کی بیماری کے حملہ کی صورت میں پتوں اورتنوں پر زردرنگ کے لمبے دھبے نمودار ہوتے ہیں اور وقت کیساتھ ساتھ پھیل جاتے ہیں اور پھل پر بھی اثرانداز ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں