کچن گارڈننگ

کچن گارڈننگ کے تحت چھوٹی کیاریوں میں لگائی گئی سبزیوں کو فوارے سے پانی دینے ہدایت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت چھوٹی کیاریوں میں لگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جن افرادنے گھریلوسطح پر کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت موسم گرماکی سبزیا ں کاشت کی ہیں وہ کیاریو ں کو کھلاپانی لگانے کی بجائے صبح یاشام کے وقت حسب ضرورت فوارے کی مدد سے پانی لگائیں تاکہ بیج اور سبزیوں کو جمنے میں کسی نقصان کا سامنانہ کرناپڑے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے بتایا کہ نرسری کے ذریعے لگائی جانیوالی سبزیات جالی یا ململ کی چھوٹی ٹنل بناکر کاشت کی جائیں تاکہ ننھے منے پودوں کو پرندوں‘ کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ جڑی بوٹیاں فصل کی خوراک‘ پانی اور رو شنی میں حصہ دار بننے کے ساتھ بیماریوں اورکیڑے مکوڑوں کے پھیلاؤمیں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں