کچن گارڈننگ

کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت چھوٹے پودوں کو پرندوں ، کیڑوں مکوڑوں ،بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت چھوٹی کیاریوں میں لگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ جن افراد نے گھریلو سطح پر کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت موسم گرما کی سبزیاں کاشت کی ہیں وہ کیاریوں کو کھلا پانی لگانے کی بجائے صبح یا شام کے وقت حسب ضرورت فوارے کی مدد سے پانی لگائیں تاکہ بیج اور سبزیوں کو جمنے میں کسی نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے۔

محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ نرسری کے ذریعے لگائی جانیوالی سبزیات جالی یا ململ کی چھوٹی ٹنل بنا کر کاشت کی جائیں تاکہ ننھے منے پودوں کو پرندوں ،کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ چونکہ جڑی بوٹیاں فصل کی خوراک ، پانی اور روشنی میں حصہ دار بننے کے ساتھ ساتھ بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے پھیلاؤ میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہیں لہٰذا بذریعہ گوڈی ان کا بروقت تدارک بھی اشد ضروری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں