کپاس کے کاشتکار

کپاس کے کاشتکار کھیلیوں پر کاشت کیلئے 6تا8کلوگرام تصدیق شدہ زہر آلود بیج استعمال کریں

لاہور(عکس آن لائن )ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کپاس کے کاشتکار کھیلیوں پر کاشت کے لئے 6تا8کلوگرام تصدیق شدہ زہر آلود بیج استعمال کریں۔ کپاس کے کاشتکار بی ٹی اقسام کے ساتھ 20فیصد رقبہ پر روائتی اقسام کاشت کریں۔کپاس کی بہتر پیداوار کے لئے پودے سے پودے کا فاصلہ 9سے 12انچ رکھیں۔ کپاس کی کاشت کے لئے 17500سے 23000فی ایکڑ پودوں کی تعداد یقینی بنائیں۔

پٹڑیوں پر کاشت کی صورت میں تھوڑے وقت میں زیادہ رقبہ پر کپاس کی کاشت کی جا سکتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ کپاس کی اچھی پیداوار کے لئے ایسی زرخیز میرا زمین بہتر رہتی ہے جو تیاری کے بعد بھربھری اور دانے دار ہو جائے۔ اس میں نامیاتی مادہ کی مقداربہترہو، پانی زیادہ جذب کرنے اور دیر تک وتر قائم رکھنے کی صلاحیت بھی موجودہو۔ زمین کی نچلی سطح سخت نہ ہو تا کہ پودے کی جڑوں کو نیچے اوراطراف میں پھیلنے میں دشواری نہ آئے۔

اس لیے زمین کی تیا ر ی کے لئے گہر ا ہل چلائیں اور زمین کی ہمواری بذریعہ لیزر لیولر کریں تا کہ پودے کی جڑ یں آ سا نی سے گہرا ئی تک جا سکیں اور وتر دیر تک قائم رہے ۔پچھلی فصلات کی باقیات کو جلانے کی بجائے انہیں اچھی طرح زمین میں ملانا چاہیے۔ اس مقصد کے لئے روٹا ویٹر، ڈسک ہیرو یا مٹی پلٹنے والا ہل استعمال کریں تاکہ بوائی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں