کپاس کے کاشتکار

کپاس کے کاشتکاروں کو پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تصدیق شدہ بیج استعمال کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو شیڈول کیمطابق کپاس کی کاشت کے لئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تصدیق شدہ بیج استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کپاس کے کاشتکار کسی ایسی پرائیویٹ کمپنی کا بیج استعمال کرنے سے گریزکریں جس کی شہرت مشکوک یا کارکردگی اچھی نہ ہو تاکہ انہیں کپاس کی پیداوارکے حصول میں کسی نقصان کا سامنانہ کرناپڑے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجد نےبتایا کہ محکمہ زراعت کا عملہ کپاس کے کاشتکاروں کومشاورت کی فراہمی اوران کی معاونت کے لئے ہمہ وقت فیلڈمیں موجودہے۔انہوں نے کہا کہ کپاس کے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ اچھی پیداوار کے حصول کے لئے ایسی میرازرخیززمین کا انتخاب کریں جوپانی زیادہ جذب کرنے سمیت دیرتک وترقائم رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ کلراٹھی‘تھور‘باڑہ‘سیم زدہ زمین کسی بھی طرح کپاس کی کاشت کے لئے موزوں نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں