کپاس

کپاس کی بی ٹی اقسام کی کاشت کیلئے اہم ہدایات جاری

قصور(عکس آن لائن)کپاس کی بی ٹی اقسام کے کاشتکاروں کو رواں ماہ اپریل میں درمیانی کاشت کے دوران پودے سے پودے کا فاصلہ 9سے 12انچ اور مئی میں پچھیتی کاشت کے دوران فاصلہ 6 سے 9انچ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکاراس دوران کھیلیوں سے کھیلیوں کا فاصلہ اڑھائی فٹ تک رکھیں تاکہ فی ایکڑ پودوں کی تعداد مناسب رہ سکے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ کاشتکار اگیتی ودرمیانی کاشت کے لئے کھیتوں میں 161 کلوگرام نائٹروجن، 50کلوگرام فاسفورس اور 50کلوگرام پوٹاش فی ایکڑ ڈالیں تاہم پچھیتی کاشت کے دوران یہ مقدار 80 کلوگرام نائٹروجن، 55کلوگرام فاسفورس اور 38کلوگرام پوٹاش فی ایکڑ رکھنی چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ فاسفورس اورپوٹاش کی تمام مقدار بوائی کے وقت استعمال کرنا ضروری ہے تاہم اگر فاسفورسی کھادوںمیں200 کلوگرام فی ایکڑ گوبرکی کھادبھی ملادی جائے تو اس سے بہت اچھی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اگیتی ودرمیانی کاشت کے لئے چھٹا حصہ نائٹروجن بوائی کے وقت ، چھٹا حصہ بوائی کے ایک ماہ بعد اور باقی حصہ ایک پانی چھوڑ کر اگلے پانی پر ڈالناچاہئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں