فردوس عاشق اعوان

کٹھن وقت سے نکل آئے ہیں،حکومتی اصلاحات کے ثمرات عوام کو پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کٹھن وقت سے نکل آئے ہیں،حکومتی اصلاحات کے ثمرات عوام کو پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ، عوامی ترقی اور خوشحالی وزیر اعظم عمران خان کا نصب العین ہے ،احساس کفالت پروگرام کو مہمند کے دور دراز علاقوں تک پہنچایاگیاہے ،

وزیر اعظم کی قبائلی عوام سے محبت انہیں ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے عزم کا اظہار ہے ۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا غریبوں اور محروموں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے یہ عملی اقدامات عمران خان کی پسے ہوئے طبقات سے وابستگی کا ثبوت ہیں وزیراعظم کا احساس ضلعی ترقیاتی پورٹل ڈیٹا فار پاکستان کا اجراء جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملک میں غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

اس پورٹل کے ذریعے ملک میں غربت کی شرح کا درست تجزیہ ممکن ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم ایسی فلاحی ریاست کے قیام کے خواہاں ہیں جہاں وسائل امراءکی بجائے محروموں پر خرچ ہوں۔ انہوں نے کہا احساس کفالت پروگرام کو مہمند کے دور دراز علاقوں تک پہنچانا عمران خان کی قبائلی عوام سے محبت اوردورافتادہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار مستحق طلباءکو پچاس ہزار سکالرشپ ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں